اگر انسان صدقے دل کے ساتھ ان کو پڑھنے کا معمول بنا لیں تو پوری زندگی میں کبھی بھی انسان کو کوئی بھی نقصان نہیں ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خود ان آیات کی قسم کھائی ہے جو بندہ ان کو پڑھ لیں گا اس کے گھر سے تمام مشکلات اور پریشانیاں ختم ہو جائے گی۔ اگر کسی انسان پر اللہ پاک کی طرف سے تنگدستی آتی ہے۔ تو سارا جہان اس کے پیچھے لگ جائے کہ میں نے اس کو نقصان پہنچانا ہے سارا جہان اس کے پیچھے لگ جائے کہ یہ بھوکا مر جائے سارا جہاں اس کے پیچھے لگ جائے کہ میں نے اس کو ذلیل کر دینا ہے۔ ان دو آیات کے اندر اتنا راز چھپا ہے اگر انسان صدق دل کے ساتھ اللہ پر اعتماد اور بھروسہ رکھ کر ان آیات کا وظیفہ کر لے صرف پانچ مرتبہ پڑھ لیں۔ اللہ اس انسان کے راستے تمام مشکلات ختم کر دے گے۔ اپنے ہاتھوں سے یہ عمل کر کے آزما کر دیکھ لیں۔ قرآن مجید کے اندر داخل ہو جاؤ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ہر مسئلے کا حل رکھا ہے حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود بیاں کرتے ہے کہ جب حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کرائی گئی تو تین چیزیں آپ کو دی گئی۔ پانچ نمازیں، سورت بقرہ کی آخری دو ایات،اور اللہ کے شرک کے سوا آپ کی تمام امت کے گناہوں کی معافی۔ ایک اور جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سورت بقرہ کی یہ دو آیات جس گھر میں تین روز تک پڑی جائے تو شیطان اس گھر کے پاس بھی نہیں بھٹکتا ہے۔ ایک اور جگہ حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر کوئی شخص عشاء کی نماز کے بعد رات کو سونے سے پہلے سورت بقرہ کی آخری دو آیات کو پڑھ لیتا ہے تو اسے تہجد کے برابر ثواب ملتا ہے حضرت سیدنا حذیفہ بن یمان سے روایت ہے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے یہ دو آیات عرش کے نیچے خزانے سے دی گئی ہے۔ ان جیسی آیات نا پہلے کسی کو ملی ہے اور نا بعد میں کسی کو ملے گی۔ ان آیات کو آپ معمولی مت سمجھیے گا یہ پوری کائنات کے اندر سب سے مجرب عمل ہے اس کے اندر طاقت ہے اور اس کے اندر بہت راز چھپا ہے اس کے اندر گھم سم ہو جاؤ دنیا آپ کی ہو جائے گی۔ دنیا کے پیچھے گھوم رہے ہو جہاں سے آپ کو کچھ نہیں ملے گا اپنی زندگی تباہ کر رہے ہو وہاں سے آپ کو کچھ نہیں ملے گا اگر ملنا ہے تو اللہ تعالیٰ کے قرآن سے سورت بقرہ کی یہ آخری دو آیات پڑھ کر دیکھ لیں۔ آپ نے رات کو سونے سے پہلے سورت بقرہ کی آخری دو آیات کو پانچ مرتبہ پڑھ لینا ہے اور پانچ پانچ مرتبہ درود پاک اول و آخر پڑھنا ہے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے ہاتھ اٹھا کر دعا کریں جو بھی اللہ تعالیٰ سے مانگے گے آپ کو مل جائے گا یہ دو آیات آپ کے لیے کافی ہو جائے گی جو لوگ ان دو آیات کی قدر جانتے ہیں انہیں اس کی اہمیت کا اندازہ ہے جو لوگ اس سے واقف نہیں ہے وہ ان کی اہمیت نہیں سمجھ سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت بڑا انعام دیا ہے اس سورت مبارکہ کی شکل میں ہمیں اس عمل کو ضرور کرنا چاہیے۔ آپ نے سونے سے پہلے اس عمل کا معمول بنا لینا ہے۔ حضرت عمر اور حضرت علی فرماتے ہے بد بخت ہے وہ انسان جو رات کو سونے سے پہلے سورت بقرہ کی آخری دو آیات کو پڑھ کر نہیں سوتا۔ کوئی بھی عمل کرے تو نماز کو لازمی پڑھا کرے کیونکہ نماز کے بغیر کوئی بھی وظیفہ ادھورا ہوتا ہے۔ نماز پڑھنا ہم سب مسلمان مرد عورت پر فرض ہے۔